سیاست دانوں کی کردار کشی کا سلسلہ پرانا ہے، آصف زرداری

August 13, 2022

سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سیاست دانوں کی کردار کشی کا سلسلہ بہت پرانا ہے۔

آصف زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان سیاست دانوں نے بنایا اور سیاست دان ہی اس کی تعمیر کرتے رہے۔

سابق صدر نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملک کو مشکلات سے نکالا۔

دوسری جانب وفاقی وزیر بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ عمران خان امریکی اور بھارتی شہریوں سے فنڈز اکٹھے کرتے رہے۔