آج کا دن لاتعداد قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، صدر

August 14, 2022

صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ آج کا دن مادر وطن کے حصول کے لیے قائداعظم کی قیادت میں لاتعداد قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔

یوم آزادی پر اپنے پیغام میں صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیاں نہیں بھولیں گے۔

انہوں نے کہا کہ شہداء نے مادروطن کی سلامتی کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

صدر مملکت نے مزید کہا کہ یواین قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت جاری رکھیں گے۔