لانڈھی میں شہریوں کا انوکھا احتجاج، ٹوٹی سڑک پر جشن آزادی کا کیک کاٹا

August 14, 2022

فوٹو: فائل

کراچی کے علاقے لانڈھی میں جشن آزادی کے موقع پر علاقہ مکینوں نے ٹوٹے ہوئے خطرناک پل پر جشن آزادی کا کیک کاٹ کر سندھ حکومت کے خلاف انوکھا احتجاج ریکارڈ کروایا۔

اس واقعے کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے قذافی و ظفر ٹاؤن کے سماجی کارکن علاقے کو ملانے والے پل پر ایسی جگہ پر بیٹھے ہیں جہاں پر سڑک غائب اور پلستر اکھڑ چکا ہے اور خطرناک طریقے سے پل کے سریے نظر آ رہے ہیں۔

علاقہ مکینوں نے 14 اگست کے موقع پر اس تباہ حال قذافی ٹاؤن برج کے خستہ حال مقام پر سریوں کے اوپر کیک رکھ کر کاٹتے ہوئے شہر میں بارشوں سے سڑکوں کی بدحالی اور گزر گاہوں کی تباہ حالی پر خاموش احتجاج ریکارڈ کروایا۔