چلتے چلتے 75 سال ہوگئے، کب آئے گا پاکستان؟

August 16, 2022

علی عباس، فائل فوٹو

معروف پاکستانی اداکار علی عباسپاکستان کی آزادی کے 75 سال مکمل ہونے پرحقیقی آزادی کے منتظر ہیں۔

علی عباس نے اپنی انسٹا اسٹوری پر آزادی کے اتنے برس گزرنے کے بعد بھی پاکستانی قوم کی ذہنی غلامی پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اُنہوں نے اپنی انسٹااسٹوری پر ایک مونوکروم فوٹو شیئر کی ہے۔

اس تصویر کے کیپشن میں لکھا ہوا پڑھا جاسکتا ہے کہ’چلتے چلتے 75 سال گزر گئے ناجانے کب آئے گا پاکستان‘۔

خیال رہے کہ پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی یعنی آزادی کے 75 برس مکمل ہونے پر جہاں ملک بھر میں پورے جوش و جذبے سے آزادی کا جشن منایا گیا وہیں کافی لوگوں کی جانب سے آزادی کے اتنے برس بیت جانے کے بعد بھی ملک میں موجودہ مسائل اور خراب معاشی صورتحال کی وجہ سے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے کہ آخر حقیقت میں ہم کب آزاد اور ترقی یافتہ قوموں میں شامل ہوں گے۔