• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: خواتین ٹک ٹاکرز نے اپنی سابقہ دوست کے گھر پر فائرنگ کروادی

علامتی تصاویر
علامتی تصاویر 

ٹک ٹاکرز سے متعلق غیرمعمولی خبروں کا سامنے آنا معمول بنتا جا رہا ہے، خصوصاً اسلحے کی نمائش کرنا، غیر قانونی اور غیر اخلاقی تنازعات کو جنم دینا اور ایک دوسرے کے گھر پر فائرنگ کروانا ان لوگوں کے لیے نہایت عام بات معلوم ہوتی ہے۔ 

لاہور میں ٹک ٹاکرز کے آپسی جھگڑوں سے متعلق ایک نیا تنازعہ سامنے آیا ہے جہاں دو ٹک ٹاکر خواتین نے دوستی چھوڑنے کے نتیجے میں اپنی ہی سابقہ دوست کے گھر پر فائرنگ کروادی۔

پولیس کے مطابق پولیس نے ٹک ٹاکر سوزین، نمرہ اور ان کے ساتھی احمد کے خلاف مقدمہ درج کر کے ان کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دوستی چھوڑنے پر پہلے ملزمان نے اپنی دوست اجالا کو دھمکیاں دیں اور پھر گھر پر فائرنگ کروادی۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے کا مقدمہ متاثرہ ٹک ٹاکر کے بھائی خبیب عباس کے بیان پر درج کیا گیا ہے۔

مدعی مقدمہ کا کہنا تھا کہ ملزم احمد نے سوزین اور نمرہ کی ایماء پر گھر پر فائرنگ کی ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید