• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرٹسٹ کا ہانیہ عامر کو منفرد انداز میں خراجِ تحسین

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا 

باصلاحیت آرٹسٹ نے معروف پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کو اپنے منفرد اور تخلیقی انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

حال ہی میں سمیر شوکت نامی ایک آرٹسٹ نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کچھ تصاویر شیئر کی ہیں۔

ان تصاویر میں ساحلِ سمندر پر مٹی سے ہانیہ عامر کی بڑی تصویر بنی ہوئی دیکھی جا سکتی ہے۔

اُنہوں نے اپنی پوسٹ میں ہانیہ عامر کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ دنیا کا یہ سب سے بڑا سینڈ آرٹ پورٹریٹ بلوچستان میں گڈانی کے ساحل پر آپ کے لیے بنایا ہے اور میرے خیال میں آپ نے پہلے کبھی نہیں دیکھا ہوگا۔

سمیر شوکت کی اس پوسٹ کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے اور ان کے فن کی خوب تعریفیں بھی کی جا رہی ہیں۔

صارفین اس پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں ہانیہ عامر کو ٹیگ بھی کر رہے ہیں تاکہ اس خوبصورت پورٹریٹ کے بارے میں ان کا ردِعمل جان سکیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید