• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہربانو کا شوبز انڈسٹری میں ہراسانی کا انکشاف

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

اداکارہ، مصنفہ اور رقاصہ مہر بانو نے شوبز انڈسٹری میں ہراسانی کا انکشاف کردیا۔

 مہر بانو نے حال ہی میں جیو ٹی وی کے شو ’ہسنا منع ہے‘ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی زندگی، فن کے ساتھ وابستگی اور شوبز انڈسٹری کے روشن و تاریک پہلوؤں پر بے باکی سے بات کی۔ 

مہر بانو اپنے منفرد انداز، خود اعتمادی اور فنکارانہ صلاحیتوں کے باعث جانی جاتی ہیں جبکہ وہ ’کملی‘ جیسے سنجیدہ منصوبوں کا حصہ بھی رہ چکی ہیں۔

ایک عوامی سوال کے جواب میں مہر بانو نے شوبز کی دنیا کے ’ڈارک سائیڈ‘ یعنی سیاہ پہلو پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہر شعبے کا ایک تاریک پہلو ہوتا ہے، مگر شوبز میں یہ پہلو خاصا نمایاں ہے، نوجوان لڑکے اور لڑکیاں سیٹ پر ہراسانی کا شکار ہوتے ہیں اور بعض اوقات بااثر افراد کی جانب سے کام کے بدلے دباؤ اور غیر اخلاقی تقاضوں کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شوبز ایک ایسی دنیا ہے جہاں خوبصورت چہرے اور پرکشش شخصیات موجود ہوتی ہیں، اس لیے نشانہ بننا بھی ایک عام بات ہے لیکن ان سب کے باوجود فن سے محبت مجھے اس انڈسٹری میں کام کرنے کا حوصلہ دیتی ہے۔

مہر بانو نے شو کے دوران ایک دلچسپ مگر ناگوار تجربے کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ انڈسٹری میں کئی معروف اداکاروں کو باڈی اوڈور یعنی جسم سے آنے والی بدبو کا مسئلہ ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حال ہی میں میں ایک سیٹ پر تھی، جہاں ایک ساتھی اداکار نے ڈیوڈرینٹ استعمال نہیں کیا تھا، جس کی بدبو سے میں اور عفان وحید دونوں متاثر ہوئے لیکن ہم کچھ کہہ بھی نہیں سکتے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ میں پیشہ ورانہ آداب کے تحت کسی کو براہ راست ٹوکا نہیں کرتی، بلکہ خاموشی سے برداشت کر لیتی ہوں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید