کراچی: انڈیپینڈنٹ بیڈمنٹن چیمپئن شپ ڈی ایس پی چوہدری سہیل فیض نے جیت لی

August 16, 2022

ڈی ایس پی سہراب گوٹھ چوہدری سہیل فیض نے انڈیپینڈنٹ بیڈمنٹن چیمپئن شپ جیت لی۔

گلشن اقبال کے فزیکل کالج میں منعقدہ چیمپئن شپ میں 14 ٹیموں نے حصہ لیا۔

گولڈن جوبلی بیڈمنٹن چیمپئن شپ 4 روز جاری رہی، فائنل منگل کی رات کھیلا گیا۔

ڈی ایس پی سہیل فیض بیڈمنٹن چیمپئن قرار پائے اور انہیں 15 ہزار روپے کی انعامی رقم بھی دی گئی۔