پولیس نے کم عمری میں شادی سے متعلق مقدمہ کا چالان جمع کرادیا

August 17, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں پولیس نے لاہور جا کر پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کے اغوا اور کم عمری میں شادی سے متعلق مقدمہ کا چالان جمع کرادیا ، چالان میں کم عمری میں اغواء ،زیادتی کی دفعات شامل کردی ہیں ، عدالت نے مقدمہ کی سماعت 20 اگست تک ملتوی کردی، چالان منظور یا مسترد ہونے سے متعلق فیصلہ 20 اگست تک سنائے جانے کا امکان ہے ، مقدمہ کی سماعت کے دوران پولیس نے کیس میں 364اے،375سب سیکشن 4 اور چائلڈ ریسٹرین میرج ایکٹ کی سیکشن 3اور 4 کے تحت چالان جمع کرایا ، ملزم ظہیر کی جانب سے دائر کی گئی درخواستوں پر بھی 20 اگست تک فیصلہ محفوظ کیا گیاہے۔