بہو کے ساتھ جنسی زیادتی، سسر کو دس سال قید بامشقت، جرمانہ عائد

April 27, 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وسطی ذبیحہ خٹک نے بہو کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والے سسر پر الزام ثابت ہونے پر ارشاد علی کو دس سال قید بامشقت کی سزا سنادی، ملزم پر پچاس ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ،جرمانہ کی عدم ادائیگی پر مزید چھ ماہ قید کاٹنی ہوگی۔