عیسیٰ نگری سر شاہ سلیمان روڈ پر علاقہ مکینوں کاپانی و بجلی کی عدم فراہمی پراحتجاج، ٹریفک معطل

April 27, 2024

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )عیسیٰ نگری سر شاہ سلیمان روڈ پر علاقہ مکینوں نے پانی و بجلی کی عدم فراہمی پر احتجاج کیا جس کے باعث حسن اسکوائر سے غریب آباد آنے اور جانے والے روڈ پر ٹریفک معطل ہو گیا اور گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں، شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ،ٹریفک پولیس کی جانب سے ٹریفک کو حسن اسکوائر سے نیپا چورنگی اور غریب آباد سے حسین آباد کی جانب بھیجا گیا،بعد ازاں پولیس سے مذاکرات کے بعد مظاہرین نے اپنا احتجاج ختم کیا اور منتشر ہو گئے۔