وزیرِ اعظم نے بیرون ملک نئے سفیروں کی تعیناتی کی منظوری دے دی

August 17, 2022

فائل فوٹو

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بیرون ملک نئے سفیروں کی تعیناتی کی منظوری دے دی، منظوری وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے سفارشات پر دی گئی۔

ذرائع کے مطابق فیصل نیاز ترمذی کو متحدہ عرب امارات کے لیے پاکستان کا سفیر تعینات کیا گیا ہے جبکہ رضا بشیر تارڑ جاپان اور عاصم افتخار احمد فرانس کے لیے پاکستان کے سفیر تعینات کیے گئے ہیں۔

مِس عائشہ فاروقی کو آئرلینڈ جبکہ علی جاوید کو اٹلی کےلیے پاکستان کا سفیر تعینات کیا گیا ہے، آصف میمن ہنگری اور جنید یوسف ترکی کے لیے پاکستان کے سفیر تعینات کیے گئے ہیں۔

ذرائع نے کہا کہ آفتاب حسن خان کی ہائی کمشنر برائے جنوبی افریقا تعیناتی کی منظوری دی گئی ہے، وہ اس وقت بھارت میں پاکستانی ناظم الامور ہیں۔

سلمان شریف اب دلی میں ناظم الامور کے فرائض سرانجام دیں گے اور عامر آفتاب قریشی کو یونان میں نیا سفیر تعینات کردیا گیا، عامر آفتاب قریشی ایڈیشنل سیکرٹری افغانستان ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ فواد شیر جدہ میں او آئی سی میں پاکستان کے نئے مستقل مندوب ہوں گے۔