• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جسٹس جہانگیری کیخلاف آرڈر ججوں کو عہدے سے ہٹانے کا پریشان کن اقدام ہے: بیرسٹر گوہر

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ جسٹس جہانگیری کے خلاف آرڈر ججوں کو عہدے سے ہٹانے کا ایک پریشان کن اقدام ہے، جس پر انہیں شدید تشویش ہے۔ 

ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ ایسے حکم نامے سے عدالتی آزادی مزید سلب ہوتی ہے، اگر جج اپنی ہی عدالت میں اپنا تحفظ و دفاع کرنے سے قاصر ہو تو آئین کے تحفظ اور دفاع کا آئینی حلف بے معنی ہو جاتا ہے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ یہ پہلا معاملہ نہیں ہے کہ اس طرح ججوں کو ان کے دفاتر سے غیر رسمی طور پر ہٹایا گیا ہو، جسٹس جہانگیری کی بحالی کے ساتھ آئندہ ایسے اقدامات کا راستہ روکنا ہو گا۔

قومی خبریں سے مزید