رمیز راجا نے انگلینڈ میں اپنا قیام طویل کردیا

August 17, 2022

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا نے انگلینڈ میں اپنا قیام طویل کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق رمیز راجا اہم میٹنگز کی وجہ سے چند روز مزید انگلینڈ میں قیام کریں گے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی چیئرمین ان دنوں چھٹیوں پر انگلینڈ میں ہیں، انہیں رواں ماہ کے وسط میں وطن واپس آنا تھا۔

ذرائع کے مطابق رمیز راجا نے اہم میٹنگز کی وجہ سے انگلینڈ میں اپنا قیام طویل کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی چیئرمین کی چند دنوں میں مختلف بورڈز کے عہدیداروں سے ملاقاتیں متوقع ہیں، جن کے بعد وہ وطن واپس آجائیں گے۔