• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسماعیل بقائی نے جرمن صدر کو مخاطب کرکے امریکا ایران جنگ سے متعلق کیا کہا؟

اسماعیل بقائی— فائل فوٹو
اسماعیل بقائی— فائل فوٹو

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے جرمنی کے صدر فرینک والٹراسٹین مائر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ چارٹر میں کسی خود مختار ملک کے خلاف طاقت کے استعمال کی اجازت دینے کے لیے ’ضروری جنگ‘ کا کوئی تصور نہیں۔

اسماعیل بقائی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایران کے خلاف امریکی اور اسرائیلی جارحیت یو این چارٹر کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ امریکی اور اسرائیلی جارحیت آزاد ریاست کے خلاف واضح فوجی جارحیت ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ امریکی اور اسرائیلی کارروائیاں دراصل ایران کے خلاف جارحیت ہیں، یو این اصولوں کی پاسداری کرنے والے ممالک کو امریکی جارحیت کی مذمت اور احتساب کا مطالبہ کرنا چاہیے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید