PTI کے دباؤ کے باعث عمران کے کاغذات نامزدگی منظور ہوئے، شرجیل میمن

August 18, 2022

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ عمران خان کے کاغذات نامزدگی جعلی ریکارڈ سے بھرے تھے، پی ٹی آئی کے دباؤ کے باعث ان کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے لیے خصوصی برتاؤ کی سہولت اب بھی موجود ہے، بتایا جائے ایک ہی ملک میں دو قانون کیوں؟

ادھر رہنما مسلم لیگ (ن) طلال چودھری کا کہنا ہے کہ عمران خان کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض ہورہے ہیں۔

انہوںنے مزید کہا کہ عمران خان نے پانچ جعلی حلف نامے جمع کرائے، عمران خان پورا توشہ خانہ کھا گئے، کہاں ہے الیکشن کمیشن۔