• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب کو جس قسم کی مدد کی ضرورت ہے مہیا کی جارہی ہے، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف : فائل فوٹو
وزیر دفاع خواجہ آصف : فائل فوٹو 

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ  اس وقت یمن میں حوثیوں نے پسپائی اختیار کی ہوئی ہے، ہم یہاں موجود ہیں سعودی عرب کو جس قسم کی مدد کی ضرورت ہے مہیا کی جارہی ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے  خواجہ آصف نے کہا کہ ریاض میں مکہ دفاعی معاہدے کے تحت قائم اسٹریٹجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کی  آج کی میٹنگ یمن سے متعلق نہیں تھی آرگنائزیشنل اسٹرکچر کو فارمولائز کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ترکیہ اور پاکستان کی افواج سپورٹ کا کردار ادا کررہی ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ یمن کی فوج نے کئی علاقوں کا کنٹرول واپس حاصل کرلیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید