چین کا روسی فوجی مشقوں میں حصہ لینے کا باضابطہ اعلان

August 18, 2022

—فائل فوٹو

چین نے روسی فوجی مشقوں میں حصہ لینے کا باضابطہ اعلان کر دیا۔

چینی وزارتِ دفاع کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ چین کی فوج روس میں مشترکہ فوجی مشقوں میں حصہ لے گی۔

چین کی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ مشقوں میں شمولیت روس کے ساتھ دو طرفہ تعاون کے معاہدے کا حصہ ہے۔

چینی وزارتِ دفاع نے یہ بھی کہا ہے کہ ان فوجی مشقوں کا مقصد دیگر ممالک کی فوج کے ساتھ تعاون کو گہرا کرنا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق روس میں مشترکہ فوجی مشقیں 20 اگست سے 5 ستمبر تک جاری رہیں گی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی نے بتایا ہے کہ ان مشقوں میں بھارت، بیلا روس، منگولیا، تاجکستان اور دیگر ممالک کی فوج بھی حصہ لے گی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کا یہ بھی کہنا ہے کہ رواں سال چین اور روسی فوج کے درمیان یہ دوسری فوجی مشقیں ہیں۔