• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس اور چین اگلے ماہ مشترکہ فوجی مشقیں کریں گے

روس اور چین اگلے ماہ مشترکہ فوجی مشقیں کریں گے،جس میں 10 ہزار سے زائد فوجی حصہ لیں گے۔

چینی وزارت دفاع کے ترجمان کے مطابق روس اور چین کی مشترکہ مشقیں اگست میں چین کے ننگزیا ریجن میں ہوں گی جس میں دونوں ملکوں کے 10 ہزار سے زائد فوجی اہلکار شرکت کریں گے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ اس مشق کا مقصد چین اور روس کے مابین باہمی تعاون کی ایک جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مستحکم کرنا اوراسے آگے بڑھانا ہے۔

تازہ ترین