شہباز گل پر تشدد میں جنسی زیادتی بھی شامل ہے، عمران خان کا الزام

August 19, 2022

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے الزام عائد کیا ہے کہ شہباز گل پر تشدد میں جنسی زیادتی بھی شامل ہے۔

سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں عمران خان نے کہا کہ تصاویر اور ویڈیوز میں واضح ہے کہ شہباز گل کو ذہنی اور جسمانی طور پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

عمران خان نے کہا کہ شہباز گل کو توڑنے کے لیے ذلیل کیا گیا، میرے پاس مکمل تفصیلی معلومات ہیں۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے کوئی تشدد نہیں کیا، میرا سوال یہ ہے کہ شہباز گل پر تشدد کس نے کیا؟ عوام میں اور ہمارے ذہنوں میں ایک خیال ہے کہ اتنا بھیانک تشدد کون کر سکتا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ یاد رکھیں عوام رد عمل دیں گے، ذمہ داروں کا پتہ لگانے اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔