آرمی چیف کا ڈی آئی خان کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ، متاثرین سے ملاقات

September 01, 2022

فائل فوٹو

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ڈیرہ اسماعیل خان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سپہ سالار نے سیلاب متاثرین سے ملاقات اور تفصیلی بات چیت کی۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیلاب متاثرین کے نقصان پر انہیں تسلی دی۔

انہوں نے فرنٹیئر کور ساؤتھ کو سیلاب متاثرین کی ہر ممکن معاونت کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔