گوگل میپس میں بھی دکھائی نہ دینے والا دنیا کا سب سے چھوٹا ملک کہاں ہے؟

September 19, 2022

فائل فوٹو

اگر آپ کو بتایا جائے کہ سمندر کے درمیان کنکریٹ کے دو ستونوں پر کھڑا لوہے کے ٹکڑے کی مانند بہری جہاز کوئی بحری جہاز نہیں بلکہ ایک ملک ’ سی لینڈ‘ ہے جسے دنیا کا سب سے چھوٹا ملک ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔

اس ملک کی آبادی، کرنسی، جھنڈے، پاسپورٹ کے بارے میں آپ کو یہاں بتاتے ہیں جو ضرور آپ کے لیے حیران کن ہوگا۔

بتایا جاتا ہے کہ سی لینڈ کی آبادی 27 افراد پر مشتمل ہے، اس ملک کی اپنی کرنسی ، جھنڈا اور پاسپورٹ ہے۔ آمدو رفت کے لیے یہاں کے لوگ ہیلی کاپٹر استعمال کرتے ہیں یہ ملک 1976 سے اب تک قائم ہے۔


درمیان میں اس ملک کے شہزادے نے 19.5 ملین میں اسے فروخت کرنے کےلیے اشتہار بھی دیا تھا۔ ایک آن لائن اسٹور سے اس ملک کی معیشت چلتی ہے۔

کہا جاتا ہے کہ یہ ملک گوگل کے نقشے پر بھی نظر نہیں آتا، مگر یہاں آپ نہایت معمولی رقم ادا کر کے سہولیات اپنے نام کر سکتے ہیں۔

اس ملک کی آمدن ایک آن لائن گفٹ شاپ سے ہوتی ہے جہاں آپ یہاں کے نوادرات خرید سکتے ہیں۔

یہاں کوئی دکان نہیں ہے اس لیے اگر آپ یہاں مستقل رہنا چاہتے ہیں تو آپ کو سبزی، ترکاری برطانیہ سے خرید کر لانا پڑے گی یا اگر آپ چاہیں تو اپنی دکان بھی کھول سکتے ہیں۔