کے الیکٹرک کیخلاف درخواست: نیپرا کو 3 روز میں جواب جمع کرانے کا حکم

September 21, 2022

—فائل فوٹو

سندھ ہائی کورٹ نے کے الیکٹرک کے خلاف درخواست کی سماعت کے دوران نیپرا کو 3 روز میں جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

عدالتِ عالیہ نے اپنے حکم میں کہا کہ اگر کے الیکٹرک کے اقدامات غیر قانونی ہوئے تو عوام کو ریلیف دیں گے۔

سندھ ہائی کورٹ نے نیپرا کو 3 روز میں جواب جمع کرانے کا حکم بھی دیا۔

عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کو کے الیکٹرک کے جواب پر جواب جمع کرانے کی ہدایت بھی کی۔

سندھ ہائی کورٹ نے درخواست کی مزید سماعت 6 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

عدالتِعالیہ میں دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ وفاق سے معاہدے کے مطابق کے الیکٹرک کو اپنی بجلی پیدا کرنے کا حکم دیا جائے۔

درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ کے الیکٹرک کو بجلی کی پیداوار اور استعداد بڑھانے کے لیے اقدامات کا حکم دیا جائے۔

استدعا کی گئی ہے کہ وفاق کے الیکٹرک کو اوور بلنگ اور فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز وصول کرنے سے روکے۔

درخواست گزار نے یہ استدعا بھی کی ہے کہ کراچی کے شہریوں سے لیے گئے غیر قانونی چارجز واپس کیے جائیں، کے الیکٹرک کے اکاؤنٹس کا فرانزک آڈٹ کرایا جائے۔