• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بڑھتی ہوئی مہنگائی سے پریشان کراچی کے شہریوں کے لیے بجلی سستی ہونے کی خوش خبری سامنے آ گئی۔

کراچی کے لیے بجلی 4 روپے 21 پیسے سستی ہونے کا امکان ہے۔

اس حوالے سے کراچی کو بجلی فراہم کرنے والے ادارے کے الیکٹرک نے بجلی سستی کرنے کی درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں جمع کرا دی۔

نیپرا کے مطابق کے الیکٹرک کی جانب سے یہ درخواست اگست کی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی ہے۔

نیپرا کا یہ بھی کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کی درخواست کی 29 ستمبر کو سماعت ہو گی۔

کے الیکٹرک کی یہ درخواست منظور ہونے کی صورت میں کراچی کے صارفین کو 7 ارب 21 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔

تجارتی خبریں سے مزید