موٹر سائیکل کھڑا کرنے کے تنازع پر فائرنگ کرکے 5بھائیوں کو زخمی کرنے کے دو ملزم گرفتار

September 24, 2022

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) تھانہ نصیرآباد پولیس نےموٹر سائیکل کھڑا کرنے کے تنازع پر فائرنگ کرکے 5بھائیوں کو زخمی کرنے کے الزام میں ملوث 2ملزمان گرفتارکر لئے ۔ملزمان نے 2روز قبل فائرنگ کرکے ثاقب، قیوم، شہریار، وسیم اور عاطف کو زخمی کر دیا تھا،گرفتار ملزمان میں جمعہ خان اور نذیر گل شامل ہیں۔