• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس مقابلہ میں منشیات فروش زخمی حالت میں گرفتار

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) تھانہ کھنہ کے علاقہ میں بدنام زمانہ منشیات فروش نے ساتھیوں سمیت پولیس ریڈنگ ٹیم پر فائرنگ کی۔کامران حسین زخمی حالت میں گرفتار ہوگیا۔ قتل،منشیات فروشی اور دیگر درجنوں مقدمات میں سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے، بلٹ پروف جیکٹ اور احتیاطی تدابیر کی بدولت پولیس پارٹی محفوظ رہی، ساتھی ملزمان کی فائرنگ سے ملزم کامران حسین زخمی ہوا، گرفتار منشیات فروش کے قبضے سے 3کلو 60گرام ہیروئن اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کرلیا گیا۔
اسلام آباد سے مزید