اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے) محکمہ موسمیات نے مزید تین روز کیلئے مون سون بارشوں کے نئے سپل کی پیشنگوئی کر دی ہے محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کیا ہے کہ (آج)15سے 17جولائی کے دوران موسلا دھار/ شدیدموسلادھار بارش کے باعث چترال، دیر، سوات، شانگلہ، مانسہرہ، مری، گلیات، کوہستان،ایبٹ آباد، بونیر، صوابی، نوشہرہ، مردان، اسلام آباد/راولپنڈی، ڈی جی خان، شمال مشرقی/با لا ئی پنجاب، شمال مشرقی بلو چستان اورکشمیر کے مقامی / بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے ۔