• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکورٹی گارڈ کو گولی مار کرقتل کردیاگیا

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں کام کرنے والے سیکورٹی گارڈ علی احمد کو اس کے ساتھی گارڈ نے فائر ماردیا، تھانہ روات کو ملک نذیر احمد نے بتایاکہ نجی کمپنی میں سیکورٹی گارڈ ہوں صوبیدار فاروق نے موبائل پراطلاع دی جس پر میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال راولپنڈی پہنچا تومیرے بیٹے علی احمدنے جواس وقت ہوش میں تھامجھے بتلایاکہ میں پانی پینے کے لئے قائداعظم چوک کے نزدیک گیا اور اپنی کمپنی کا پسٹل کولر پر رکھ دیااتنے میں ارسلان نے میرا پسٹل اٹھالیا اور کہاکہ میں گولی چلانے لگا ہوں جس نے سیدھافائرقتل کی نیت سے میرے بیٹے پر کیا جوا سے پیٹ میں ناف کے نیچے لگا جس سے وہ زخمی ہو گیا اور بعدمیں ہسپتال میں دم توڑگیا۔
اسلام آباد سے مزید