راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) چند روز قبل چھری کے وار سے خاتون کو قتل کرنے والے شوہر اور اس کے ماموں کو گرفتار کرلیاگیا، تھانہ صدر واہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزموں کو گرفتار کر لیا، پولیس کے مطابق خاتون کے شوہر نے اپنے ماموں کے ساتھ ملکر خاتون کو قتل کیاتھا،ملزمان واردات کے بعد فرار ہو گئے تھے، صدر واہ پولیس نے دونوں ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔