مومنہ مستحسن ٹائم اسکوئر پر جلوہ گر

September 24, 2022

پاکستان میوزک انڈسٹری کی معروف گلوکارہ مومنہ مستحسن کا موسمیاتی تبدیلی سے متعلق پیغام ٹائمز اسکوائر، نیویارک میں پیش کیا گیا۔

میوزک پلیٹ فارم اسپاٹی فائے کے ڈیجیٹل بل بورڈ پر مومنہ مستحسن بطور ایمبیسڈر نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر جلوہ گر ہوئی ہیں اور دنیا کی توجہ موسمیاتی تبدیلی کی جانب مبذول کروائی۔

انہوں نے لوگوں کو آگاہ کیا کہ کس طرح آج موسمیاتی تبدیلی کے باعث دنیا میں مشکلات پیدا ہورہی ہیں۔

انہوں نے پاکستان میں حالیہ سیلاب سے ہونے والی تباہی کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ، آج پاکستان متاثر ہے، کل آپ کا ملک بھی متاثر ہوسکتا ہے۔

پاکستان کا ایک تہائی حصہ پانی میں ڈوبا ہوا ہے اور اسکی وجہ ہمارے گرین ہاؤس کا اخراج نہیں بلکہ اصل وجہ ہمارا جغرافیہ ہے جس کی وجہ سے ہم موسمیاتی تبدیلی سے بری طرح متاثر ہوئے، ان حالات میں عالمی برادری کو چاہئے کہ کاربن کے اخراچ میں کمی لائی جائے۔

انہوں نے دنیا کیلئے اپنے پیغام میں کلائمیٹ ایمرجنسی کا ہیش ٹیگ #ClimateEmergency بھی استعمال کیا۔

گلوکارہ کا کہنا تھا کہ موسمیاتی ایمرجنسی سے متاثرہ تمام افراد کا خیال رکھنا ہماری ذمہ داری ہے۔

مومنہ مستحسن کی موسمیاتی تبدیلی سے متعلق ان کے سفر کی تفصیلات اسپاٹی فائے ٹاکس کی پہلی قسط جو کہ 26 ستمبرکو پاکستانی وقت کے مطابق شام چار بجے نشر کی جائے گی۔