• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مجھے شاہ رخ خان کے ساتھ مرکزی کردار کی پیشکش ہوئی تھی: اداکارہ میرا

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا نے بالی ووڈ فلم میں شاہ رخ خان کے ساتھ مرکزی کردار کی پیشکش ملنے کا انکشاف کیا ہے۔

اداکارہ میرا آج کل اپنی نئی فلم ’سائیکو‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں جو کہ عید الاضحیٰ کے موقع پر ریلیز ہونے والی ہے۔

اُنہوں نے حال ہی میں اپنی فلم کی تشہیر کے لیے’جیو پوڈ کاسٹ‘ میں شرکت کی جہاں اداکارہ نے بھارتی اداکار سیف علی خان کے ساتھ ’زی سنے ایوارڈز‘ میں پرفارمنس کے خوبصورت لمحات کو دہرایا۔


اداکارہ میرا نے جیو پوڈ کاسٹ کے میزبان مبشر ہاشمی سے گفتگو کے دوران ایک حیران کن دعویٰ بھی کیا۔ 

اُنہوں نے بتایا کہ مجھے یش چوپڑا کی فلم ’جب تک ہے جان‘ میں شاہ رخ خان کے مقابل مرکزی کردار کی پیشکش ہوئی تھی۔

اداکارہ میرا نے یہ بھی بتایا کہ کئی مسائل کی وجہ سے میں وہ پیشکش قبول نہیں کر سکی اور بعد میں وہ کردار کترینہ کیف کو ملا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید