اسلام آباد میں پولیس بھیجنے کا معاملہ: آئی جی کے پی کا چیف سیکریٹری کو خط

September 24, 2022

فوٹو فائل

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولیس بھیجنے کے معاملے پر خیبر پختونخوا کے انسپکٹر جنرل( آئی جی) معظم جاہ انصاری نے چیف سیکریٹری کو خط ارسال کر دیا۔

آئی جی خیبر پختونخوا کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں پولیس بھیجنے کا فیصلہ صوبائی حکومت کرے گی۔

اس سے قبل آئی جی اسلام آباد نے آئی جی کے پی اور کمانڈنٹ فرنٹیئر کانسٹیبلری کو خط لکھا تھا، جس میں آئی جی خیبر پختونخوا سے 4 ہزار پولیس اہلکار مانگے گئے تھے۔

خط کے متن کے مطابق خیبر پختونخوا سے فرنٹیئر کانسٹیبلری کے 5 ہزار جوانوں کی خدمات مانگی گئیں۔

آئی جی اسلام آباد نے اپنے خط میں کہا کہ اہلکاروں کو اسلحے کے بغیر بھیجا جائے، اہلکاروں کے پاس مظاہرین سے نمٹنے کیلئے آنسو گیس کے شیل، ٹیئر گن ہونی چاہیے۔

خط میں کہا گیا کہ اہلکاروں کے پاس اضافی وردیاں بھی ہونی چاہئیں۔