کراچی، لاہور ٹرین سروس کی بحالی کا فیصلہ نہ ہوسکا

September 25, 2022

کراچی سے لاہور مسافر ٹرینوں کی بحالی کا فیصلہ نہیں ہوسکا ہے۔

ترجمان ریلوے کے مطابق سندھ میں متاثرہ ٹریک سے ابھی مکمل طور پر پانی نہیں اترا۔

ریلوے ترجمان کا کہنا ہے کہ پانی اترنے اور انسپیکشن کے بعد ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے کی ذیلی کمیٹی میں انکشاف ہوا ہے کہ سیلاب کی وجہ سے ریلوے کو تقریباً چار سو سے پانچ سو ارب روپے کا نقصان ہوچکا ہے۔