گول کرنے کی کوشش میں رونالڈو زخمی ہو گئے

September 25, 2022


یوئیفا نیشنز لیگ میں گول کرنے کی کوشش کے دوران پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو زخمی ہو گئے، ناک سے خون بہنے کے باعث انہیں گراؤنڈ سے باہر لے جایا گیا۔

رپورٹس کے مطابق یوئیفا نیشنز لیگ میں جمہوریہ چیک کے خلاف میچ میں کرسٹیانو رونالڈو گول کرنے کی کوشش میں گول کیپر ٹومس ویکلک سے ٹکرا گئے۔

فٹبال کی جانب دیکھتے دونوں کھلاڑیوں کی ٹکر ہوئی جس کے فوری بعد ہی کرسٹیانو رونالڈو کی ناک سے خون بہنے لگا اور انہیں گراؤنڈ سے باہر جانا پڑا۔

کرسٹیانو رونالڈو نے خون رکنے کے بعد میچ کھیلا۔

اسٹار فٹبالر کی ہمت اور جذبے کو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ پسند کیا جا رہا ہے۔