چپ کی میوزیکل کمپوزیشن کے دوران تمام آلات تن تنہا خود چلائے، امیتابھ بچن

September 25, 2022

فوٹو: سوشل میڈیا

بالی ووڈ کے شہنشاہ اور سپر اسٹار امیتابھ بچن جو اب اداکار، پروڈیوسر، سیاستداں اور ٹیلی ویژن ہوسٹ کے بعد موسیقار بھی بن گئے ہیں، انہوں نے حال ہی میں اپنے کیریئر میں پہلی بار آر بلکی کی دو روز قبل ریلیز ہونے والی فلم چپ کے لیے موسیقی ترتیب دی۔

اس حوالے سے اب ان کا کہنا ہے کہ اس کمپوزیشن کے دوران انہوں نے تن تنہا ہی تمام موسیقی کے آلات کو استعمال کیا۔

انہوں نے فلم کی موسیقی کس طرح ترتیب دی؟ اسے حوالے سے انہوں نے اس کا جواب اپنے فیس بک اور ٹمبلر بلاگ پر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ یہ گیت خود میری موسیقی سے یکطرفہ محبت کے بارے میں بتائے گی۔

انہوں نے ایک نوٹ بھی تحریر کیا جس میں انہوں نے اس موسیقی کے ترتیب دییے جانے کی پوری صورتحال سے اپنے پرستاروں کو آگاہ کیا۔