مونس الہٰی کا اسحاق ڈار کی واپسی کی خبر پر ردعمل

September 26, 2022

مسلم لیگ (ق) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی واپسی کی خبر پر ردعمل دیا ہے۔

لاہور سے جاری بیان میں مونس الہٰی نے کہا کہ خزانہ خالی کرکے شریفوں کی تجوریاں بھرنے والا منشی واپس آرہا ہے۔

انہوں نے استفسار کیا کہ منی لانڈرنگ کا یہ بے تاج بادشاہ کیا وزیر خزانہ بننے کے لائق ہے یا جیل میں ڈالنے کے؟