کون سی 4 غذائیں چہرے پر جھریوں کا سبب بنتی ہیں؟

September 27, 2022

فائل فوٹو

بڑھتی عمر کے ساتھ انسانی جلد تبدیل ہوتی رہتی ہے، جیسے جیسے بڑھاپا قریب آتا ہے جلد پر بھی اس کے اثرات مرتب ہوتے ہیں اور ہماری جلد پر جھریاں نمایاں ہونے لگتی ہیں۔

تاہم بعض اوقات جھریاں قبل از وقت بھی ظاہر ہوسکتی ہیں جس کی بےشمار وجوہات ہوتی ہیں۔ ان محرکات پر چند احتیاطی تدابیر اختیار کرکے قابو پایا جاسکتا ہے۔

مثلاً سورج کی براہِ راست شعاؤں سے محفوظ رہیں، پانی کا زیادہ استعمال کریں۔ جلد کو خشک ہونے سے بچائیں، لوشن کا استعمال کریں اس کے علاوہ چند درج ذیل اشیا خور و نوش کا استعمال ترک کرکے بھی جُھریوں کے اُبھرنے کے عمل کو سست کیا جاسکتا ہے۔

تلی ہوئی غذا

فرنچ فرائز کسے پسند نہیں، لیکن روز مرہ کی بنیاد پر ان کا استعمال مضر ہوسکتا ہے یہ صحت تو خراب کرتا ہی ہے ساتھ اس کے اثرات آپ کی جلد پر بھی نمودار ہونا شروع ہوجاتے ہیں کبھی ایکنی تو کبھی جھریوں کی صورت میں۔

سفید چینی

ماہرین صحت کے مطابق سفید چینی کے بہت سے منفی اثرات ہماری صحت پر مرتب ہوتے ہیں جتنا ممکن ہوسکے اس کا استعمال ترک کر کے براؤن شکر کا استعمال کرنا بہتر ہے۔ تلے ہوئے کھانوں کی طرح، سفید شکر بھی کولیجن پیدا کرنے والے AGE کی تشکیل کو فروغ دیتا ہے۔

مکھن یا مارجرین

بلاشبہ مکھن بڑھتے بچوں کی بہتر صحت کے لیے تو ضروری ہوسکتا ہے لیکن اس کا ضرورت سے زیادہ استعمال آپ کے لیے نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔ جو لوگ مکھن یا مارجرین کا استعمال نہیں کرتے ان کی جلد پر جھریاں دیر سے نمایاں ہوتی ہیں۔ اس میں موجود فیٹی ایسڈ جلد کو الٹرا وائلٹ شعاعوں کے لیے زیادہ خطرناک بناتے ہیں جس سے جلد کے کولیجن اور لچک کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ مکھن یا ماجرین کی بجائے زیتون کا تیل یا ایواکاڈو کا استعمال ایک بہتر متبادل ہے۔

دودھ دہی

ماہرین صحت تاحال اس کشمکش میں مبتلا ہیں کہ دودھ دہی سے تیار کردہ اشیاء (Dairy) انسانی صحت کے لیے کس حد تک مفید ہیں۔ جہاں دودھ دہی ہڈیوں کے لیے بہترین غذا ہے وہیں یہ جلد کے مہاسوں یا ہاضمے کے مسائل کا باعث بھی بنتے ہے۔

تاہم، ڈیری جسم میں سوزش کو بڑھا سکتی ہے، جو آکسیڈیٹیو تناؤ (oxidative stress) کا باعث بنتی ہے۔ آکسیڈیٹیو تناؤ قبل از وقت عمر بڑھنے کی ایک اہم وجہ ہے۔