• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں پھیلتے انفلوئنزا H3N2 کی علامات کیا ہیں اور یہ کیسے پھیلتا ہے؟

---فائل فوٹوز
---فائل فوٹوز

ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی سمیت پاکستان بھر میں انفلوئنزا H3N2 وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔

ایچ تھری این ٹو انفلوئنزا وائرس کے کیسز میں اضافے کے پیشِ نظر ڈاؤ یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر سعید خان کا کہنا ہے کہ فلو والے اکثر مریضوں کے ٹیسٹ میں ایچ تھری این ٹو وائرس کی تصدیق ہو رہی ہے۔

پروفیسر ڈاکٹر سعید خان کے مطابق ایچ تھری این ٹو وائرس انفلوئنزا اے کی قسم ہے، ایچ تھری این ٹو وائرس سانس کے ذریعے ایک سے دوسرے شخص میں منتقل ہوتا ہے۔

N3H2 فلو کی علامات کیا ہیں؟

پروفیسر ڈاکٹر سعید خان نے بتایا ہے کہ ایچ تھری این ٹو کے مریضوں میں علامات معمول کے فلو جیسی ہیں جن میں تیز بخار، نزلہ اور کھانسی شامل ہے، گلا خراب اور جسم میں شدید درد بھی ایچ تھری این ٹو کی علامات میں شامل ہے۔

ڈاکٹر سعید خان کے مطابق ایچ تھری این ٹو کی وجہ سے کمزوری، تھکن اور سر درد کی شکایت بھی رہتی ہے۔

بچاؤ کے لیے ضروری تدابیر

ڈاکٹر سعید خان کا کہنا ہے کہ ’فلو ویکسین‘ فلو سے بچاو کے لیے نہایت ضروری ہے، نزلہ، کھانسی کی صورت میں ماسک کا استعمال ضروری ہے۔

دوسری جانب ڈی جی ہیلتھ سندھ نے ایچ تھری این ٹو انفلوئنزا وائرس سے متعلق ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔

ڈی جی ہیلتھ سندھ کے مطابق ایچ تھری این ٹو انفلوئنزا کی تصدیق کے لیے لیبارٹری ٹیسٹ ضروری ہے۔

صحت سے مزید