مسئلہ کشمیر کے پائیدار حل کیلئے کشمیریوں کا اتحاد ناگزیر ہے، چوہدری محمد اخلاق

September 28, 2022

ڈیوزبری (محمد رجاسب مغل )آزادکشمیر کے وزیر مال و کسٹوڈین چوہدری محمد اخلاق نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے پائیدار حل کیلئے کشمیریوں کا اتحاد ناگزیر ہے، مسئلہ کشمیر اس وقت تک حل نہیں ہو گا جب تک پوری کشمیری قوم متحد نہیں ہو گی ،ہمارے قائد بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے دنیا کےکونے کونے میں جا کر تحریک آزادی کشمیر کو زندہ رکھا،انہوں نے کہا کہ عمران خان جیسے لیڈر صدیوں میں پیداہوتے ہیں، جس طرح انہوں نے مغربی دنیا کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر اسلاموفوبیا اور کشمیر کی بات کی، کسی اور لیڈر نے نہیں کی، تحریک انصاف کا واضح موقف ہے کہ کشمیر کشمیریوں کا ہے، کشمیر کے فیصلے کشمیر میں لوگوں کی منشاکے مطابق ہوں گے، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ایک بحرانی کیفیت ہے جس کی ذمہ دار موجودہ کرپٹ حکومت ہے، جسے ایک سازش کے تحت مسلط کیا گیا ہے، اس وقت ملک کو بحران سے نکالنے کاواحد حل انتخابات ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نےڈیوزبری میں چوہدری جاوید غفورایڈووکیٹ کی صدارت میں ہونے والے ایک بڑے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا،جس میں برطانیہ بھر سے کشمیری کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اس سے قبل جب وہ ڈیوزبری پہنچےتو تحریک انصاف کے کارکنوں نے ان کو ہار پہنا کر شانداراستقبال کیا،چوہدری عبدالغفور جاوید ایڈووکیٹ نےصدارتی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز کمیونٹی کے لیےایک اعزاز کی بات ہے کہ ایک برٹش کشمیری چوہدری اخلاق جنہوں نے بیس سال جدوجہد کی اور اب اپنے حلقہ کے عوام کی نمائندگی کر رہے ہیں اوورسیز کمیونٹی کوبھی ان سے امیدیں وابستہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ تحریک کشمیر کے لیے ہمیں اپنی نوجوان نسل کو متحرک کرنا ہوگا، ہماری کمیونٹی کے نوجوان تعلیم کے ساتھ مقامی سیاست میں حصہ لیں تاکہ ان کی مضبوط آواز پارلیمنٹ تک پہنچ سکے، چوہدری شعبان اور طاہر حنیف نے کہا کہ چوہدری اخلاق نے ایک سال کے عرصے میں اپنے حلقے میں تین میگا پروجیکٹ دے کر حلقہ کے عوام کے دل جیت لیے ہیں اور حلقہ کی چالیس سال کی محرومیوں کو ختم کر دیا ہے۔صدارتی مشیر چوہدری محمد مالک ، صدارتی مشیرچوہدری حکم داد ، صدارتی مشیر چوہدری محمد امجدحسین ،قاری محمد عاصم ، ماسٹر اورنگ زیب ،قمر چیمہ،محمد ادریس مغل ، چوہدری یاسر عرفات ،چوہدری ظفراقبال ، اسلم بھٹہ ، ساجد حسین ،شاہیر ذکری ،چوہدری اورنگ زیب، ابرار مغل اور دیگر نے کہا کہ چوہدری اخلاق نے سینسہ میں برادری ازم کے بت کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے دفن کر کے تعمیر و ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز کیاہے ،چوہدری اخلاق ایک نڈر لیڈراور آزاد کشمیر کے ہیروہیں، ان کا وجود خطے کے کیے باعث نعمت ہے، رہنماؤں نےکہا کہ ہمیں متحد ہو کر کشمیر کے لیے آواز بلند کرنا ہوگی، اس موقع پرانہوں نے مطالبہ کیا کہ اورسیز کشمیریوں کے مسائل حل کرنے کے لیے پنجاب کمیشن کی طرز کاکشمیر کمیشن بھی بنایا جائے ۔