سید جاوید اقبال پاکستان ایڈورٹائزنگ ایسوسی ایشن کے بلا مقابلہ چیئرمین منتخب

September 28, 2022

کراچی (نیوز ڈیسک) سی ایم سی (پرائیویٹ ) لمیٹڈ کے سید جاوید اقبال پاکستان ایڈورٹائزنگ ایسوسی ایشن (پی اے اے)کے بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہوگئے ہیں۔ پی اے اے قومی سطح پر ایڈورٹائزنگ اور اس سے وابستہ شعبوں کی واحد نمائندہ تنظیم ہے۔ دیگر منتخب عہدیداروں میں بریگیڈیئر ( ر) محمد زبیر ریحان (کریئٹو جنکشن ) سینئر نائب چیئرمین اور جواد ہمایوں ( چینل 7کمیونیکشنز) نائب چیئرمین کے طور پر بلا مقابلہ منتخب ہوئے فہد خان ( مین ہٹن کمیونیکشنز) چیئرمین زون اے، عثمان عتیق بٹ (انٹرلنک ایڈور ٹائزنگ) چیئرمین زون بی، ندیم کبیر علوی (آکٹوپس 360میڈیا) چیئرمین زون سی جبکہ جاوید قدیر خان ( مارکس مین ایڈور ٹائزنگ) سیکرٹری خزانہ منتخب کئے گئے۔ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی )کے منتخب اراکین میں سیما جعفر ( بانڈ ایڈورٹائزنگ)، خالد رئوف ( لووی اینڈ رئوف)، احمد جمال میر ( پرسٹیج کمیونیکشنز) فائزہ ندیم ( ونٹیج میڈیا) نیشا دارا خان ( مین ہٹن انٹرنیشنل ) اور میاں مبین شفات ( اوک میڈیا ) شامل ہیں۔ نومنتخب چیئرمین سید جاوید اقبال نے ان پر اعتماد کا اظہار کرنے پر ایسوسی ایشن کے تمام اراکین کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ پی اے اے کے اراکین کی حمایت سے نئی ٹیم انڈسٹری میں مثبت تبدیلی اور ترقی کیلئے کام کرے گی۔