سعید اجمل نے عمرہ ادا کرلیا

September 29, 2022

فوٹو بشکریہ ٹوئٹر اکاؤنٹ سعید اجمل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق اسپن بولر سعید اجمل نے اہل خانہ کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔

سعید اجمل نے اہلِ خانہ کے ہمراہ احرام پہنے ہوئے خانہ کعبہ کے نزدیک سے اپنی تصویر سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی۔

اس سے قبل انہوں نے 25 ستمبر کو مسجد نبویﷺ سے بھی اپنی تصاویر شیئر کی تھیں۔

سعید اجمل کو ان کی پوسٹ پر مداحوں کی جانب سے مبارک باد بھی دی جارہی ہے۔

واضحرہے کہ گزشتہ ہفتے پاکستانی کرکٹر محمد حفیظ نے بھی اہلخانہ کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کی تھی۔