پاکستانی باکسر عثمان وزیر اپنی انیسویں انٹرنیشنل ورلڈ رینکنگ فائٹ جیت گئے۔
اس حوالے سے عثمان وزیر کا کہنا ہے کہ انڈونیشین باکسر کے خلاف اپنی انیسویں انٹرنیشنل فائٹ جیت گیا ہوں۔
انہوں نے کہا ہے کہ اپنی جیت افواج پاکستان اور پولیس کے جوانوں کے نام کرتا ہوں۔
عثمان وزیر کا کہنا ہے کہ اپنی جیت خیبر پختون خوا میں دہشت گردی میں شہید ہونے والوں کے نام کرتا ہوں۔