بابر اعظم کو سیریز میں 2 مرتبہ آؤٹ کرنیوالا انگلش بولر کون؟

September 29, 2022

فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو تیسرے اور پانچویں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں ایک ہی انگلش بولر نے آؤٹ کیا۔

کراچی میںتیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلش فاسٹ بالر مارک ووڈ نے بابر اعظم کو 8 رنز پر کیچ آؤٹ کرایا۔

لاہور میں کھیلے گئے سیریز کے پانچویں میچ میں بھی مارک ووڈ نے 9 رنز پر بابر اعظم کو کیچ آؤٹ کرایا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان نے انگلینڈ کو پانچویںٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست دے کر سیریز میں تین دو سے برتری حاصل کرلی ہے۔ اگلا میچ کل لاہور میںشیڈول ہے۔