رشمیکا مندانا نے دیوراکونڈا کے ساتھ ڈیٹنگ کی خبروں کو افواہ قرار دے دیا

September 30, 2022

رشمیکا مندانا نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیتے ہوئے وجے دیوراکونڈا کے ساتھ ڈیٹنگ کی افواہوں کو غلط قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسا کچھ بھی نہیں لیکن اچھا لگتا ہے کہ جب وجے دیوراکونڈا کے ساتھ نام لیا جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم دونوں نے ایک ساتھ بہت کام کیا ہے، وہ بھی کیریئر کی شروعات میں، ہمیں یہ بھی نہیں معلوم کہ انڈسٹری کیسی ہے لیکن ہم دونوں ہم خیال ہیں اور اب دوست بن چکے ہیں۔

رشمیکا نے کہا کہ وجے اور میرے دوست بھی مشترکہ ہیں، اس کے بھی حیدرآباد میں بہت دوست ہیں اور میرے بھی، اور اچھا لگتا ہے جب میرا اور وجے کا نام ساتھ لیا جاتا ہے۔