وفاقی کابینہ نے ریکوڈک کیس پر ریفرنس بھیجنے کی اجازت دیدی

October 01, 2022

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)وفاقی کابینہ نے ریکوڈک کیس پر ریفرنس بھیجنے کی اجازت دیدی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ریکوڈک کیس پر ریفرنس بھیجنے کی اجازت دی گئی، کابینہ میں ریفرنس بھیجنے پر تفصیلی بحث ہوئی۔