پاکستان کے بولنگ کوچ نے مذاق کِیا یا شکوہ؟

October 01, 2022

فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ شان ٹیٹنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مذاق کیا یا پھر شکوہ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر بحثجاری ہے۔

انگلینڈکے خلاف چھٹے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست کے بعد پاکستان کے بولنگ کوچ جب میڈیا سے گفتگو کرنے کے لئے آئے تو انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ ’ جب بھی ہم برے طریقے سے ہارتے ہیں تو یہ لوگ مجھے بھیج دیتے ہیں‘۔

سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر کی بات کو لے کر سوشل میڈیا پر بھی لوگ اپنی رائے کا اظہار کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ چھٹے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے باآسانی شکست دے کر 7 میچوں کی سیریز 3-3 سے برابر کردی ہے۔

سیریز کا فیصلہ کن میچ اتوار کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔