ریچا چڈھا اور علی فضل کی شادی کی تقریبات کا آغاز مہندی سے ہوگیا

October 01, 2022

فائل فوٹو

بالی ووڈ کی پرکشش اداکارہ ریچا چڈھا اور اداکار علی فضل کی شادی کی تقریبات کا آغاز گزشتہ روز مہندی اور سنگیت کی شاندار تقریب سے ہوگیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم پر علی فضل کی بہن ٹیولپ فضل نے مہندی اور سنگیت کی تقریب سے ایک ویڈیو مداحوں کے ساتھ شیئر کی جس میں قریبی دوست احباب نے شرکت کی۔

ویڈیو میں اداکار علی فضل کو اپنی بہن ٹیولپ فضل کے ساتھ ’’تو میرا ہیرو‘‘ گانے پر ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے، دونوں بہن بھائی اس موقع پر انتہائی خوش دکھائی دے رہے ہیں۔

گانے کے اختتام پر ٹیولپ فضل بھائی کو گلے لگا کر شادی کی مبارک باد دیتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔

مہندی کی تقریب میں علی افضل سفید رنگ کے روایتی لباس انگرکھا میں ملبوس نظر آرہے ہیں جو ابو جانی اور سندیپ کھوسلہ نے ڈیزائن کیا ہے۔ جبکہ اداکارہ ریچا چڈھا نے ہلکی گلابی رنگ کا راہول مشرا کا ڈیزائن کئے ہوئے لباس کا انتخاب کیا ہے۔

اداکارہ ریچا چڈھا اور اداکار علی فضل کی شادی 4 اکتوبر کو ممبئی میں قریبی رشتہ داراور دوست احباب کی موجودگی میں ہوگی۔