مریم اورنگزیب کی علیم خان اور شعیب صدیقی کیخلاف انتقامی کارروائی کی مذمت

October 01, 2022

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے علیم خان اور شعیب صدیقی کے خلاف انتقامی کارروائی کی مذمت کی ہے۔

ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان فارن ایجنٹ، جھوٹا، سازشی، غدار اور کم ظرف ہے۔

انہوں نے کہا کہ علیم خان نے عمران خان پر احسان کیے، فارن ایجنٹ کو اپنے سابقہ ساتھی کے پیسوں سے پیار تھا، پی ٹی آئی چیئرمین کی تاریخ احسان فراموشی سے بھری پڑی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے مزید کہا کہ عمران خان اتنا بڑا احسان فراموش ہے کہ وہ اپنے محسنوں اور دوستوں کے جنازوں تک پر نہیں جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جھوٹ بولنا، الزام لگانا، انتقامی کارروائی اور بدکلامی عمران خان کی تاریخ ہے، پی ٹی آئی چیئرمین ہر احسان کرنے والے پر وار کرتا ہے۔