حکمرانوں کی الٹی گنتی شروع، 15 نومبر تک فیصلے ہوجائیں گے، شیخ رشید

October 02, 2022

کراچی(خبرایجنسی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی الٹی گنتی شروع ہوگئی، مریم ،ڈارکوکلین چٹ ڈیل کاحصہ ہے، تعیناتی،تنزلی یا چھائونی ڈالنی ہے15نومبر تک فیصلے ہوجائیں گے،ابھی توآڈیو ویڈیو سے بحران آیا ہے،عوام سڑکوں پر آئے توبھونچال آئیگا،قوم نے فیصلہ کرناہے،سراٹھا کے جینا ہے یا سیاسی کیڑے مکوڑوں کی طرح جیناہے۔حکمران عوام کے گھیرے میں آگئے ہیں،اب بھاگ نہیں سکیں گے۔ ہفتے کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیخ رشید احمد نے کہا کہ سائفر جلایا نہیں،ابھی چرایا ہے،جو وزارت خارجہ سے مل جائے گایہ سامراجی سفیروں کے گھر جاتے ہیں اوران کے منہ میں کیک ڈالتے ہیں۔نوازشریف ان ویٹنگ،مریم ،ڈارکوکلین چٹ ڈیل کاحصہ ہے۔عمران خان کیخلاف سائفر کاحکومتی بیانیہ اس کے حق میں گیاہے۔معاشی اورسیاسی تباہی سے نجات صرف عمران خان کی کال ہے، عمران خان کے خلاف سائفر کا حکومتی بیانیہ ان کے حق میں گیا ہے، معاشی اور سیاسی تباہی سے نجات صرف عمران خان کی کال ہے۔