• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناروے کیساتھ سیاحت کا فروغ، اسکینڈینیوین ممالک کیساتھ تجارت بڑھے گی، شعیب قادری

کراچی (نیوز ڈیسک) ناروے حلال ٹورز پاکستان کے کنٹری ہیڈ شعیب قادری نے کہا ہے کہ ناروے کیساتھ دو طرفہ سیاحت کے فروغ سےاسکینڈینیوین ممالک کیساتھ بھی تجارت کو فروغ ملے گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نومنتخب صدر طلعت محمود اور مختلف تجارتی و صنعتی انجمنوں کے نومنتخب عہدیداران کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ ناروے میں قائم معروف سیاحتی ادارے ناروے حلال ٹورز نے پاکستان میں اپنی سرگرمیوں کا باضابطہ آغاز کر دیا۔ اس سلسلے میں کراچی جمخانہ میں ایک شاندار اور پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان اور ناروے سمیت شمالی یورپ کے دیگر ممالک کے درمیان سیاحت، تجارت، سرمایہ کاری، ثقافتی روابط اور اقتصادی تعاون کے فروغ کے نئے امکانات کو اجاگر کیا گیا۔